• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلک نے سارہ کی فیس ماسک لگائے تصویر شیئر کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی فلک شبیر اور سارہ آج کل سوشل میڈیا پر فعال دکھائی دے رہے ہیں، کبھی نئے فوٹو شوٹ تو کبھی عام روٹین مداحوں کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔

معروف گلوکار نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہلیہ کی فیس ماسک پہنے تصویر شیئر کی جس میں وہ بلکل پہچاننے میں نہیں آرہی ہیں۔

گلوکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ ہی لکھا کہ ’پہچانیے کون؟‘

واضح رہے کہ 17 جولائی کو سارہ خان نے اپنی منگنی کی خوبصورت تقریب کی تصویر ہیش ٹیگ ’فلک کی دلہن‘ کے ساتھ شیئر کی تھی جس میں فلک شبیر انہیں شادی کی پیشکش کررہے تھے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020 کی بہترین جوڑی قرار دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین