چیچہ وطنی: تلخ کلامی پر مخالفین کے ہاتھوں 3 سگے بھائی قتل

December 09, 2020


پنجاب کے ضلع ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں تلخ کلامی کے بعد مخالفین کی فائرنگ سے 3 سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق چیچہ وطنی کے گاؤں 13 گیارہ ایل میں ملزم عثمان کی 3 بھائیوں سے تلخ کلامی ہوئی۔

ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے تینوں بھائیوں کو قتل کر دیا جس کےبعد ملزمان فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

چیچہ وطنی پولیس کے مطابق واقعے کے 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔