• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منڈی بہاءالدین میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، 12 افراد زخمی

منڈی بہاءالدین میں معمولی تلخ کلامی پر مشتعل افراد کی فائرنگ سے 12 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقے چک نمبر 20 میں رکشہ ڈرائیور کے راستہ نہ دینے پر معمولی تلخ کلامی کے بعد مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر 12 افراد زخمی ہو گئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی پی او منڈی بہاءالدین نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

تازہ ترین