سندھ میں کورونا کے 2003 مریضوں کی تشخیص، 18 کا انتقال ہوا، وزیراعلیٰ

December 09, 2020

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 12582 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 2003 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جو 13 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں ابتک کورونا کے 2100343 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں ابتک 189687 کیسز ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 1451مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح ابتک 163492 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ آج کورونا کے باعث مزید 18 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرض صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 3099 ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 23096 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 22186 مریض گھروں اور 15 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 895 مریض زیرعلاج ہیں۔ جبکہ کورونا متاثرہ 749 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسوقت کورونا کے 92مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 2003 کورونا کیسز میں 1720 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی میں 593 ، ضلع جنوبی میں 537 ، اور ضلع وسطی میں 249، ضلع کورنگی میں 195، ضلع ملیر میں 107 اور ضلع غربی 39 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

جبکہ دیگر اضلاع میں حیدرآباد 68، شہید بینظیرآباد21، سجاول19، جامشورو 16، بدین 15، عمرکوٹ 14 گھوٹکی 13، سانگھڑ10، ٹھٹہ 9، قمبر اور لاڑکانہ8 - 8، شکارپور 6 کیسز، سکھر اور ٹنڈوالہیار 4 - 4، نوشہرو فیروز اور کشمور3 - 3 کیسز، جیکب آباد 2، خیرپور اور میرپور خاص میں1-1 کیسز ہیں۔