برطانوی وزیراعظم نے لاعلمی کی انتہا کردی

December 10, 2020

برطانوی وزیراعظم نے لاعلمی کی انتہاکردی، مودی سرکار کیخلاف کسانوں کے احتجاج کو پاکستان اور بھارت کا درمیان تنازع قرار دے کر اپنا مذاق بنوالیا۔

برطانوی پارلیمنٹ کے رکن سردار تنمن جیت سنگھ نے پارلیمنٹ کی توجہ بھارت میں کسانوں پر ہونے والے مظالم کی طرف دلائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب اور مختلف شہروں میں پرامن کسانوں پر آنسو گیس کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔

رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وزیراعظم بورس جانسن کو فوری طور پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات کرنی چاہیے۔

جس پر برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کیا ہو رہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت اپنے معاملات کو فوری طور پر حل کریں۔