پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 729 کیسز، 71 اموات

December 12, 2020


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 41 ہزار 426 ٹیسٹ کیئے گئے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 5 فیصد رہی، جبکہ اب تک کُل 59 لاکھ 90 ہزار 168 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 729 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 71 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 116 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 56 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 724 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 45 ہزار 124 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 116 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 81 ہزار 208 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 92 ہزار 735 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات 3 ہزار 132 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 26 ہزار 526 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 320 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 51 ہزار 404 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 455 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 34 ہزار 300 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 358 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 17 ہزار 696 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 173 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 7 ہزار 620 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 188 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 775 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 98 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 355 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، کورونا سے انتقال کرنے والے 71 میں سے 50 افراد وینٹی لیٹر پر تھے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 26 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں ،جن میں سے ملتان میں کورونا مریضوں کے لیے دستیاب وینیٹی لیٹرز میں سے 67 فیصد پر مریض موجود ہیں، اسلام آباد میں 51فیصد، لاہور میں 36 فیصد، پشاورمیں 31 فیصد مریض وینیٹی لیٹرز پر ہیں۔