کراچی: عبد اللّٰہ کالج کے قریب حادثہ، نجی چینل کا آپریٹر جاں بحق

December 12, 2020

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں عبد اللّٰہ گرلز کالج کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں نجی ٹی وی چینل کا ڈی ایس این جی آپریٹر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں عبد اللّٰہ کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت وباص کے نام سے ہوئی ہے جو نجی ٹی وی چینل میں بطور ڈی ایس این جی آپریٹر ملازمت کرتا تھا۔

متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا، وباص کو کسی گاڑی نے ٹکر ماری ہے یا پھر موٹر سائیکل سلپ ہو جانے سے حادثہ پیش آیا ہے۔