ریسٹورنٹس کےلیے اوقات میں نرمی کردی گئی

December 12, 2020

کراچی سمیت سندھ کے ریسٹورنٹس کے لیے اوقات میں نرمی کردی گئی۔

صوبائی حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹ کھلے آسمان تلے رات دس بجے تک کھانا پیش کرسکیں گے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ٹیک اوے کے لیے رات ایک بجے تک ہوٹل، ریسٹورنٹ کھلے رکھے جاسکتے ہیں۔

آل پاکستان ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن نے کاروباری اوقات بڑھانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ہو ٹل مالکان کا کہنا ہے کہ سندھ میں فوڈ ڈلیوری اور ٹیک اوے کا وقت باقی ملک کے برابر کرنے پر شکر گزار ہیں۔