عمران خان کو ان کی جدوجہد کا صلہ ملا اور وزیراعظم بنے، علی زیدی

December 13, 2020

وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کہتے ہیں کہعمران خان اس سے قبل چار الیکشن ہارے ہیں،اس کے باوجود اُنہوں نے جدوجہد جاری رکھی،اُنہیں اُن کی جدوجہد کا صلہ ملا اور وہ وزیراعظم بنے۔

علی زیدی نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فسٹولا بیماری کا علم نہیں تھا، صاحب حیثیت لوگوں کو بھی ان بیماریوں کا علم نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مڈوائف کو ہمارے مذہب میں بھی بہت حیثیت حاصل ہے لیکنبدقسمتی سے ہمارے معاشرے نے مڈوائف کو وہ مقام نہیں دیا۔

علی زیدی نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ بیماری ہمارے ملک سے ختم ہوجائے، پاکستان میں لوگ ٹیکس کم اور عطیات زیادہ دیتے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ایدھی صاحب نہ ہوتے تو مریض اسپتال کیسے پہنچتے۔

علی زیدی نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا کام معاشرے کے نچلے طبقے کو سہولت فراہم کرنا ہے لیکنبدقسمتی سے سابقہ حکومتوں نے اپنا کام نہیں کیا۔

وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ ہمیں نا امید نہیں ہونا چاہیے کیونکہجو اللّہ سے قریب ہوتا ہے اسے آزمائشوں کا سامنا ہوتا ہے۔