• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‏آج مینارِ پاکستان پر NRO ڈھونڈا جائے گا، فیصل جاوید خان


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان کہتے ہیں کہ ‏آج مینار پاکستان پر این آر او ڈھونڈا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ گیارہ جماعتوں کا کرپٹ ٹولہ مسلسل ناکامی کا شکار ہے۔

فیصل جاوید خان نے کہا کہ یہ اپنے جلسوں سے خود بے نقاب ہو رہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کی زندگیوں اور اُبھرتی معیشت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنی چوری بچانے کے لیے ساری حدیں پار کرچکے ہیں۔

تازہ ترین