چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کہتے ہیں کہ اپوزیشن مودی کے بیانیے پر چل رہی ہے۔
شہریار آفریدی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم آج اپنا بیانیہ عوام کے سامنے رکھ رہی ہے جبکہ پچھلے 40 سال سے ان 11 جماعتوں کو عوام نے موقع دیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کے فیصلے ملک سے باہر ہوتے تھے، استعفے کہے نہیں جاتے، دیے جاتے ہیں، اپوزیشن کے استعفے ضرور منظور ہوں گے۔
شہریار آفریدی نے یہ بھی کہا کہ مولانا کو سمجھ لینا چاہیے اب وہ ہتکھنڈے نہیں چلیں گے، مولانا فضل الرحمٰن کا چیپٹر ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بنگلادیش، بھارت کو ملنے والے ٹیکسٹائل آرڈر پاکستان کو مل رہے ہیں۔
شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ پچھلے ڈھائی 3 سال میں حکومت نے ایک روپے کا قرض نہیں لیا۔