ثابت ہوا، ایاز صادق کے بیانات کس کی ایما پر تھے، پنجاب حکومت

December 13, 2020

پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملک دشمن بیانات کس کی ایما پر دیے۔

مسرت جمشید چیمہ نے ان خیالات کا اظہار اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہان کی ایاز صادق کے گھر پر ظہرانے پر جمع ہونے پر تبصرے میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں نے ایاز صادق کے گھر اکھٹے ہو کر پھر ثابت کیا کہ ایاز صادق ملک دشمن بیانات ان کے ایما پر دیے۔


پنجاب حکومت کی ترجمان نے مزید کہا کہ یہ لوگ غدار کہلانے کے ہی قابل ہیں، ان کا مقصد بھارت میں بیٹھے اپنے آقاؤں کو خوش کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کے گھر چور یونین سربراہان کا اکٹھا ہونا اس امر کی نشاندہی ہے کہ سارا کھیل اوپر سے کھیلا جارہا ہے۔