کراچی کے تمام مسائل کا حل ہمارے چھ نکات میں موجود ہے، مصطفیٰ کمال

December 14, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کے 95 فیصد مسائل اور کراچی کے تمام مسائل کا حل پی ایس پی کے پیش کردہ چھ نکات میں موجود ہے۔ آج نہیں تو کل ہمارے ہی پیش کردہ حل سے پاکستان کی موجودہ صورتحال بہتر ہوسکتی ہے، حکمران جتنی دیر سے ہمارے پیش کردہ حل پر عمل درآمد کریں گے، اتنا ہی نقصان پاکستان کو پہنچے گا۔ سب سے پہلے اٹھارویں ترمیم میں ملنے والے اختیارات وزراء اعلیٰ ہاؤس سے نکال کر نچلی ترین سطح تک منتقل کیے جائیں۔ دوسرا این ایف سی ایوارڈ کی طرز پر پی ایف سی ایوارڈ کا اجراء یقینی اور لازم بنایا جائے۔ تیسرا یہ کہ پاکستان کی معاشی شہہ رگ کراچی کی مردم شُماری ٹھیک کرائی جائے اور اسی تناسب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں بڑھائی جائیں اس میں ہر پاکستانی کا فائدہ ہے۔