اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا منصوبہ ناکام، 3 دہشتگرد گرفتار

December 14, 2020


راولپنڈی بم دھماکوں میں ملوث 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج میں دھماکا کرنا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں نے 4 دھماکے کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

دہشت گردوں نے افغانستان میں اپنے رابطوں کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں ایک کالعدم تنظیم نے انہیں مالی معاونت فراہم کی تھی۔

واضحرہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی کے سامنے ہینڈ گرنیڈ کے دھماکے میں3بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے تھے۔