کیپٹن (ر) صفدر کی سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست مسترد

December 14, 2020


اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 2 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 9 کے تحت شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے، پٹیشنر کے وکیل کے مطابق سیکرٹری داخلہ کو درخواست دی گئی، وہ متعلقہ حکام کو اس سے آگاہ کرچکے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ یہ اتھارٹی کہ ذمہ داری ہے کہ وہ سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے جائزہ لے، آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹ اس سےمتعلق ہدایات جاری نہیں کرسکتی۔ عدالت

تحریری فیصلے میںکہا گیا کہ عدالت توقع کرتی ہے ریاست آئینی ذمہ داری نبھاتے ہوئے تمام شہریوں کو بلا تفریق سکیورٹی فراہم کرے گی۔