پہلے 5 ارکان پارٹی کے بجائے اسپیکر کو استعفے بھیجیں، انہیں عمرے کے ٹکٹ دیں گے، علی زیدی

December 14, 2020


وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے اپوزیشن کے اراکین کو استعفے دینے پر انہیں عمرے کے ٹکٹ دینے کی پیشکش کردی۔

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی اپنے استعفے پارٹی قائدین کو جمع کروا رہےہیں۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے پیش کش کی ہے کہ جو پہلے پانچ ارکان پارٹی کے بجائے اسپیکر کو استعفے بھیجیں گے وہ انہیں عمرے کے ٹکٹ دیں گے۔