آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد، جنرل آسٹن اسکاٹ کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو

December 14, 2020

فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور افغان ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں علاقائی سلامتی، باہمی دلچسپی کے امور اور افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان امن عمل کے لیے ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن کے لیے تعاون کا یقین دلایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور جنرل آسٹن نے امن عمل میں پاکستان کے تعاون کو سراہا۔