پشاور چڑیا گھر میں زرافہ مرگیا

December 15, 2020

پشاور چڑیا گھر کے قائم مقام ڈائریکٹر اشتیاق خان کا کہنا ہے کہ پشاور کے چڑیا گھر میں زرافہ مرگیا، زرافہ وائرل انفیکیشن سے مرا ہے۔

قائم مقام ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ زرافے کی طبیعت کئی دنوں سے خراب تھی۔

اشتیاق خان کا کہنا ہے کہ اس کا مناسب علاج کیا گیا لیکن اس کے باجود زرافا مر گیا۔

قائم مقام ڈائریکٹر پشاور چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ باقی 2 زرافوں کا خیال رکھ رہے ہیں، تینوں زرافے افریقا سے 2018 میں لائے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ زرافے کی قیمت 1 کروڑ روپے تھی۔