فاطمہ بھٹو کی پسندیدہ کتاب کونسی؟

December 17, 2020

اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو نے رواں سال کی اپنی پسندیدہ کتاب کے حوالے سے بتادیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارتی مصنفہ کی کتاب ’دی گُڈ گرلز، این آرڈنری کلنگ‘ کو اپنی پسندیدہ کتاب میں سے ایک قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ سونیا فلیرو کی مذکورہ کتاب ان بہترین کتابوں میں سے ایک ہے جو انہوں نے رواں سال پڑھی ہیں۔

فاطمہ بھٹو نے اپنے چاہنے والوں کو کتاب ’دی گُڈ گرلز، این آرڈنری کلنگ‘ پڑھنے کی پرزور تجویز بھی دی۔