صحت کارڈ کا دائرہ کار 85 لاکھ خاندانوں تک کیاجارہا ہے، یاسمین راشد

December 18, 2020

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صحت کارڈ کا دائرہ کار 52 لاکھ سے بڑھا کر 85 لاکھ خاندانوں تک کیا جارہا ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس میں دو ڈویژنز کے تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ آئندہ مالی سال سے قبل ساہیوال اور ڈی جی خان ڈویژن میں کارڈ تقسیم کیےجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صحت سہولت کارڈ رکھنے والےخاندان سرکاری و نجی اسپتالوں سے مفت علاج کراسکیں گے۔