مدثر ناہرا کی گرفتاری پر مریم نواز کا ردعمل

December 18, 2020

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مدثر قیوم ناہرا کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ ریاستی مشینری کا ناجائز استعمال کر کے لیگی عہدیداروں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایسا کرسکتی ہے لیکن وہ ’ووٹ کو عزت دو‘ کے بیانیے کا علم تھامے سپاہیوں کو منزل تک پہنچنے سے روک نہیں سکتی۔


مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ مدثر قیوم ناہرا کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے سلیکٹڈ حکومت عوامی قہر کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔

ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرا کو آج گرفتار کیا گیا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق مدثر ناہرا، ان کے والد اور بھائی سمیت 5 افراد پر سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔