یہ سینیٹ الیکشن تک آگئے باقی بھی جلدی مان لیں گے، قمر زمان کائرہ

December 18, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کا ئرہ کا کہنا ہے کہ ہم تو حکومت سے عام انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں یہ سینیٹ الیکشن تک آگئے باقی بھی جلدی مان لیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق پی ڈی ایم کی قیادت فیصلہ کرے گی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے طے کرلیا ہے کہ استعفے دینے ہیں کب اور کیسے دینے ہیں اس پر مشاورت ہورہی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہم اپنی حکومت کی قربانی دے سکتے ہیں اس کا قطعی یہ مطلب نہیں کہ الیکٹورل کالج ہم ضرور توڑیں گے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نتیجے میں یہ الیکٹورل کالج ٹوٹ جائے گا یہ الگ بات ہے ۔

پی پی رہنما نے کہا کہ کیا ضمنی انتخابات ہو جانے چاہئیں، حکومت اس سے بھاگ رہی ہے ان کو شکست کا خطرہ ہے۔