31 دسمبر گزر جائیگی، اپوزیشن استعفے نہیں دیگی، عثمان بزدار

December 21, 2020

31؍ دسمبر گزر جائیگی، اپوزیشن استعفے نہیں دیگی، عثمان بزدار

لاہور(نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ31دسمبر آئے گی اورگزر جائے گی،استعفے جیبوں میں رہ جائینگے، عاقبت نااندیش پی ڈی ایم کوتاریخیں دینے کی عادت پڑچکی ہے،یہ ٹولہ جانتا ہے کہ استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے، این آر او نہیں ملے گا،کورونا ہلاکتوں کی ذمہ دار اپوزیشن قوم پر رحم کردے، پنجاب کے نظر انداز کئے گئے علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ لاہور میں ایک طرف ترقی اور دوسری طرف مایوسیاں نظر آتی ہیں۔لاہور میں نظر انداز کئے گئے علاقوں میں سہولتیں دیں گے۔ٹریفک کا مسئلہ مخصوص مقامات پر اوور ہیڈ برج اور انڈر پاسز بنا کر حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 3 دہائیاں گزرگئیں، آبادی بڑھ گئی،کوئی جنرل اسپتال نہیں بنا۔