دلچسپ بات ہے کسی کو پیزا کھاتے دیکھ کر حکومت کو بڑی تکلیف ہوتی ہے، بلاول

December 21, 2020


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ دلچسپ بات ہے کسی کو پیزا کھاتے دیکھ کر حکومت کو بڑی تکلیف ہوتی ہے۔ ہم سب کو پاپا جونز پیزا کی بات کرنی چاہئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم نے پیزا والوں کا نہ کوئی حساب لیا، نہ کسی کو جیل میں ڈالا، نہ ہی کسی کا نام ای سی ایل پر ڈالا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کل ہی پاپا جونز پیزا کھایا تھا بڑے مزے کا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب بھی پیزا کی بات ہوگی وہ تو پاپا جونز کی بات کریں گے۔