فیاض چوہان سے محکمہ کالونیز کا قلمدان واپس لے لیا گیا

December 21, 2020


وزیر جیل خانہ جات فیاض چوہان سے محکمہ کالونیز کاقلمدان واپس لے لیا گیا۔

پنجاب کابینہ میں دو نئے وزراء کو قلمدان سونپ دیئے گئے۔ وزارتوں کے قلمدان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سید یاور عباس بخاری کو محکمہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق خیال احمد کاسترو کو محکمہ کالونیز اور ثقافت کی وزارت دے دی گئی۔