پاکستان: کورونا وائرس کے کیسز 460672، اموات 9474 ہوگئیں

December 22, 2020


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 704 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 82 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 852 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 474 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 672 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 34 ہزار 594 ٹیسٹ کیئے گئے، اس دوران کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ 9 فیصد رہی ہے جبکہ اب تک کُل 63 لاکھ 70 ہزار 707 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں کُل 40 ہزار 261 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، 615 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 917 مریض زیرِعلاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 398 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 4 لاکھ 10 ہزار 937 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں، 322 کورونا وائرس کے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 5 ہزار 484 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 19 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اس موذی وائرس سے کُل اموات 3 ہزار 352 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 32 ہزار 526 مریض سامنے آئے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس سے مزید 50 اموات ہوئی ہیں ، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 688 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 55 ہزار 450 ہو چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس سے مزید 7 اموات ہوئی ہیں،جبکہ کُل اموات 1 ہزار 553 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 36 ہزار 416 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس سے مزید 2 اموات ہوئی ہیں،جبکہ اب تک کُل 393 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 17 ہزار 950 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 179 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 15 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس سے مزید 4 اموات ہوئی ہیںجبکہ اس کے باعث اب تک کُل 210 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 831 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 99 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔