• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی نئی شکل سامنے آنے پر برطانیہ سے رابطے میں ہیں: WHO

عالمی ادارۂ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشنض کا کہناہے کہ وہ کورونا وائرس کی نئی شکل کے سامنے آنے پر برطانیہ کے عہدے داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

ایک بیان میں ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ کورونا وائرس میں بدلاؤ کے بارے میں جاری مطالعے سے معلومات شیئر کر رہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہناہے کہ کورونا وائرس کی مختلف حالتوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد رکن ممالک اور عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

عالمی ادارۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی شکل اصلی ورژن کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے، لیکن خیال کیاجارہاہے کہ یہ ممکنہ طورپر زیادہ مہلک نہیں ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنازئزیشن کے مطابق وائرس کی اس تیزی سے پھیلتی شکل پر قابو پانے کے لیے لندن سمیت جنوب مشرقی انگلینڈ کے بڑے حصے اب نئی اور سخت پابندیوں کے زیرِ اثر ہیں۔


واضح رہے کہ برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نے شکل اور ساخت تبدیل کرتے ہوئے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت انگلستان کے جنوب مشرقی حصے میں ٹرانسپورٹ کے تمام روٹ بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔

تازہ ترین