کورونا کے باوجود معاشی صورتحال کے حوالے سے اچھی خبر ہے: عمران خان

December 22, 2020


وزیرِاعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ماشاء اللّٰہ، کورونا وائرس کی وباء کے باوجود ملکی معاشی صورتِ حال کے حوالے سے اچھی خبر ہے۔

یہ بات وزیرِاعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نومبرمیں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 447 ملین رہاہے، مرکزی بینک کے ذخائر 13 ارب ڈالرز تک بڑھ چکے ہیں جو 3 برس میں سب سے زیادہ ہیں۔

وزیرِاعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے 1اعشاریہ 7 ارب ڈالر کے خسارے کی بجائے کرنٹ اکاؤنٹ رواں مالی سال کے دوران سرپلس 1 اعشاریہ 6 بلین ہو چکا ہے۔