کراچی: برف خانے کا بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا،1 شخص جاں بحق ،6 زخمی

December 22, 2020

کراچی کے علاقے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں برف خانے کا بوائلر پھٹ گیا، دھماکے میں1 شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق بوائلر کے دھماکے سے پھٹنے کے بعد برف خانے کی چھت بھی گر گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے سے اس کے نیچے موجود ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔


حکام کے مطابق برف خانے میں ہونے والے دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔