پی آئی اے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم کی تاریخ بڑھادی گئی

December 22, 2020

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم کی تاریخ بڑھادی۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں قومی ایئر لائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم کی تاریخ 29 دسمبر تک بڑھادی گئی ہے۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین وی ایس ایس اسکیم کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسکیم کے لیے وفاق سے 12 ارب روپے سے زائد کا فنڈ مل چکا ہے۔