دنیا: کورونا وائرس کے 78376844 کیسز، 1724325 ہلاکتیں

December 23, 2020

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 83 لاکھ 76 ہزار 844 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 24 ہزار 325 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 15 لاکھ 8 ہزار 181 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 385 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 51 لاکھ 44 ہزار 338 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 30 ہزار 824 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 86 لاکھ 84 ہزار 628 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 74 لاکھ 8 ہزار 707 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 393 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 9 لاکھ 45 ہزار 97 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 46 ہزار 476 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 99 ہزار 308 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 88 ہزار 285 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 73 لاکھ 20 ہزار 20 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 51 ہزار 912 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 6 ہزار 503 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 61 ہزار 702 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 24 لاکھ 90 ہزار 946 رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 68 ہزار 307 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 21 لاکھ 10 ہزار 314 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 18 ہزار 602 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 20 لاکھ 62 ہزار 960 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 69 ہزار 842 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 19 لاکھ 77 ہزار 370 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 49 ہزار 520 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 18 لاکھ 38 ہزار 654 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 28 ہزار 241 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 15 لاکھ 56 ہزار 611 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 35 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 139 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 359 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 80 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 882 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 142 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 84 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 4 ہزار 415 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 557 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 814 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں کُل 37 ہزار 905 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 931 مریض زیرِعلاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 419 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 15 ہزار 352 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔