لینڈ سلائیڈنگ، ہزارہ ایکسپریس وے بند

December 24, 2020

بٹگرام کے علاقے بٹلے کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے ہزارہ ایکسپریس وے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی۔

پولیس کے مطابق پہاڑی سے بھاری ملبا ایکسپریس وے پر آگرا، شاہراہ بند ہونے سے گاڑیاں پھنس گئیں۔

پولیس نے گلگت آمدورفت کی گاڑیوں کو متبادل راستے سے شاہراہ قراقرم کی طرف موڑنا شروع کردیا ہے۔

انتظامیہ نے مسافروں کو بٹل سے آگے شاہراہ قراقرم پر سفر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شاہراہ کی صفائی کے لئے 10 گھنٹوں سے زائد وقت درکار ہے۔