سینیئر صحافی مظہر عباس کی اہلیہ کی تدفین کردی گئی

December 25, 2020


جنگ اور جیو کے معروف تجزیہ کارسینیئر صحافی مظہر عباس کی اہلیہ کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی تدفین کراچی کے وادی حسین قبرستان میں کردی گئی۔

ارم عباس کی نماز جنازہ کراچی میں امام بارگاہ یثرب ڈیفنس میں ادا کی گئی۔ علامہ غلام حسین اسدی نے امامت کی۔

نماز جنازہ میں سینیئرز صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کی گئی۔

مظہر عباس کی اہلیہ ارم عباس علالت کے باعث کراچی کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ گزشتہ روز ان کا انتقال ہوگیا تھا۔