‏پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں کیےجائیں گے، مریم نواز

December 25, 2020


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ‏پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد پوری طرح اس موقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی طرح کے مِنی یا گرینڈ ڈائیلاگ کی باتیں بےمعنی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کو کسی طرح کا این آر او نہیں ملےگا، یہ پوری قوم کا فیصلہ ہے۔