مردم شماری پر متحدہ کا مطالبہ جائز ہے، گورنر سندھ

December 26, 2020

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مردم شماری سے متعلق ایم کیو ایم کا مطالبہ درست قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مطالبہ جائز ہے، خود پی ٹی آئی میں بھی یہ بات ہورہی ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ مردم شماری کا مسئلہ جلد از جلد حل ہوجائے گا۔ ایسا ممکن ہی نہیں کہ ایم کیوایم حکومتی اتحاد سے الگ ہوجائے۔

انہوںنے کہا کہ 2023ء کے انتخابات سے قبل نئی مردم شماری کرائی جائے گی۔