محمد جاوید فاضل کی آج دسویں برسی منائی جا رہی ہے

December 29, 2020

پاکستان کے نامور ہدایت کار محمد جاوید فاضل کی آج دسویں برسی منائی جا رہی ہے۔

فلم انڈسٹری میں ریما خان اور شان جیسے فن کار متعارف کروانے والے پاکستان کے نامور ہدایت کار محمد جاوید فاضل کی آج دسویں برسی منائی جا رہی ہے۔

انہوں نے ایک سے بڑھ کر ایک فلم کی ڈائریکشن دی، لیونگ لیجنڈ ندیم اور جاوید فاضل کا اشتراک تیرہ فلموں کا رہا جن میں فلم ’دھلیز‘ نے ڈائمنڈ جوبلی کا درجہ حاصل کیا۔

دیگر فلموں میں صائمہ، ہم سے ہے زمانہ، فیصلہ، حساب اور بازارِ حُسن نے گولڈن جوبلیاں منائیں، جب کہ آہٹ، لازوال، ناراض، آوارگی، کندن اور بلندی نے سلور جوبلی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

صرف ایک فلم ’میں ایک دن لوٹ کر آؤں گا‘ کوئی جوبلی نہ مناسکی۔

انہوں نے اپنی زندگی کا دور کراچی میں گزارا اور کئی ٹی وی ڈراموں کی ڈائریکشن بھی دی۔