ہزاروں فٹ بلندی پر اڑنے والی سیاہ چیز کیا ہے؟

December 30, 2020

امریکی ایئرلائن کے پائلٹ نے ہزاروں فٹ بلندی پر فضا میں سیاہ چیز اڑتی ہوئی دیکھی جس کی انہوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

امریکن ایئرلائن کے پائلٹ نے لاس اینجلس ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل تین ہزار فٹ کی بلندی پر سیاہ چیز اڑتی ہوئی دیکھی۔


پائلٹ نے اسے دیکھتے ہوئے ویڈیو بنائی اور کہا کہ ’تین ہزار فٹ کی بلندی پر جیٹ پیک پہنا شخص اڑ رہا ہے‘۔

اپنی ویڈیو میں پائلٹ نے یہ بھی بتایا کہ بائیں طرف اڑنے والا یہ شخص ہم سے صرف تین سو یارڈ یعنی 900 فٹ دور ہے۔

ایک اور پائلٹ بھی اس سے قبل جیک پاٹ میں ملبوس شخص کو اسی مقام پر پہلے دیکھ چکا ہے جس پر اُس نے فوری طور پر ایئرکنٹرولر کو اطلاع دی تھی۔

لاس اینجلس ایئرپورٹ کے ایئر کنٹرولر نے بتایا کہ ہزاروں فٹ بلندی پر اڑنا طیاروں کے لیے خطرناک ہے کیونکہ اس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔