منگھو پیر، باپ نے غیرت کے نام پر نوجوان بیٹی کو قتل کردیا

January 01, 2021

کراچی(ا سٹاف رپورٹر)منگھوپیرتھانے کی حدود نوردین گوٹھ سریا مل کے قریب واقع گھرمیں باپ نے غیرت کے نام پر نوجوان بیٹی کو قتل کردیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش عباسی اسپتال منتقل کی ،جہاں اس کی شناخت 19 سالہ فوزیہ دختر شیر محمد کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس نے مقتولہ کے باپ شیر محمد ولد حضور بخش کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔