موسم سرما میں خشکی بھگانے کا سستا حل

January 02, 2021

موسم سرما میں جلد کی خشکی نہایت عام مسئلہ ہے، تاہم گھر میں موجود معمولی اشیا اس مسئلے سے نہایت آسانی سے نجات دلا سکتی ہیں۔

’سردیوں میں جلد کو خشکی سے بچانے کے لیے نہایت آسان ٹوٹکہ‘

ایک عدد انڈے کی زردی، 1 چمچ ویسلین اور 1 چمچ سرسوں کا تیل ملا کر ہاتھوں اور چہرے پر لگایا جائے تو خشکی سے کافی حد تک نجات مل سکتی ہے۔

ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ اس آمیزے سے انڈے کی بدبو بالکل نہیں آئے گی کیونکہ سرسوں کے تیل کی بو انڈے کی بو کو ختم کردے گی۔

اسے آمیزے کو بطور سیرم لگایا جائے یعنی لگا کر مساج کی طرح سے جذب کرلیا جائے۔

یہ آمیزہ سردیوں میں جلد کے خلیات میں ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کے لیے بہترین ہے اور خلیوں کی مرمت کرتا ہے۔

اس آمیزے کے استعمال سے جلد تر و تازہ اور نم رہتی ہے، اسے آنکھوں کے گرد بھی لگایا جاسکتا ہے جبکہ ہاتھوں پیروں اور پورے جسم پر لگایا جاسکتا ہے۔