بھارت پاکستان میں افراتفری پھیلا رہا ہے، شاہ محمود قریشی

January 04, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈس انفارمیشن لیب نے انکشاف کیا کہ بھارت سینکڑوں جعلی این جی اوزکے ذریعے ملک میں افراتفری پھیلا رہا ہے۔

ملتان میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور بھارت کا چہرہ بےنقاب ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو قوتیں ملک کو مستحکم دیکھنا چاہتی ہیں وہ آپ کی دوست ہیں اور جو قوتیں ملک میں انتشار چاہتی ہیں وہ ملک کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتی،ایسی قوتوں کو بے نقاب اوران کا مقابلہ کریں گے۔