بطور فاسٹ باؤلر کوئی معذرت پیش نہیں کروں گا، نسیم شاہ

January 05, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھانے پر کہنا ہے کہ بطور فاسٹ باؤلر کوئی معذرت پیش نہیں کروں گا۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‏ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں ہے، یہ وکٹ اچھی تھی، میں نے غلطیاں کیں اور ان سے بہت سیکھا۔

نسیم شاہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم میں ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان کے خلاف غلطی کی گنجائش نہیں تھی، میں نے غلطیاں کیں اور ان سے بہت کچھ سیکھا، ‏ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں، یہاں ایک ہی جگہ پر بالنگ کرنی ہوتی ہے۔

نسیم شاہ نے کہا ہے کہ نو بالز سے اعتماد میں کمی آتی ہے، زیادہ زور لگانے سے بھی نو بالز ہوئیں، پریکٹس میچز میں نو بال نہیں ہوئے، نوبالز سے نقصان بہت ہوا، دو آؤٹ اسی کی نظر ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہو گی آئندہ نو بالز پر قابو پائیں۔

دوسری جانب پاکستانی باؤلر ظفر گوہر نے کہا ہے کہفاسٹ بالرز نے بہت محنت کی ہے، ڈراپ کیچز منہگے پڑے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹنگ لائن اب اس قابل ہے کہ ہم بڑا ٹوٹل کرسکتے ہیں، میں صرف لمبی اننگز اور کچھ پارٹنر شپ کی ضرورت ہے، میرا کردار آل راؤنڈر کا ہے، ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں.

ظفرگوہر کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں کیچ ڈراپ بھی ہوتے ہیں اور اچھے کیچ پکڑے بھی جاتے ہیں، ٹرننگ پوائنٹ وہی تھا جب ہنری نکلز نو بال پر کیچ ہوئے۔