• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 362 رنز کی برتری


کرائسٹ چرچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگزمیں 1وکٹ پر 8 رنزبنالیے۔

اوپنر عابد علی 7 اور محمد عباس ایک رن کے ساتھ کریز پر موجودہیں، شان مسعود صفر پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گرگئی۔ پاکستانی اوپنر شان مسعود صفر پر ٹم ساؤتھی کا نشانہ بنے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 659 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی، نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 362رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیئرل مچل 102 اور کائل جیمیسن 30 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کیوی کپتان کین ولیم سن کیریئر کی چوتھی ڈبل سنچری بناکر 238 رنز پر آؤٹ ہوئے، بارش کے باعث تیسرے روز کا کھیل دو بار روکا گیا۔

 پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 452 رنز پر جبکہ چھٹی وکٹ 585 رننز گری، بی جے واٹلنگ 7رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ کین ولیمسن 238 بنا کر پویلین لوٹے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں نے297 رنز بنائے۔ اوپننگ جوڑی ایک بار پھر اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوگئی ہے۔عابد علی 25 اور شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔


حارث سہیل ایک اورفواد عالم بھی2 رنز ہی بنا سکے۔ محمد رضوان61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی نے 93رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ،فہیم اشرف48، ظفر گوہر34، شاہین آفریدی 4 اور نسیم شاہ نے 12رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کےکائل جیمی سن نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹیم ساؤتھی اورٹرینٹ بولٹ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنزسے ہرایا۔ نیوزی لینڈ کو2ٹیسٹ میچزکی سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

تازہ ترین