بلدیہ عظمیٰ کراچی کا سرکاری عمارتوں سے متعلق سیکیورٹی الرٹ جاری

January 09, 2021

بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) نے سرکاری عمارتوں سے متعلق سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔

کے ایم سی کے سکیورٹی آرڈر کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی بلڈنگ میں غیر متعلقہ افراد اور گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سیکیورٹی آرڈر کے تحت کے ایم سی بلڈنگ میں داخلے پر گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ کی جائے گی۔


کے ایم سی کے سیکیورٹی آرڈر کے مطابق بلڈنگ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سٹی وارڈنز تعینات کیے جائیں۔

سرکاری عمارتوں سے متعلق سیکیورٹی الرٹ ڈائریکٹر ایچ آر ایم کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔