پلے اور بلونگڑے کی ویڈیو آپ کو ہنسنے پر مجبور کردے گی

January 09, 2021

انٹرنیٹ پر اکثر جانوروں کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، لیکن ایک پلے اور بلونگڑے کی یہ ویڈیو آپ کو ہنسنے پر مجبور کردے گی۔

جب بھی موسم کروٹ لیتا ہے تو انسانوں پر پڑنے والے اس اثرات اس کے رہن سہن سے واضح نظر آنے لگتا ہے۔

تاہم یہی موسم کس طرح جانوروں پر اثر کر رہا ہے، اس کی ایک جھلک بلونگڑے اور پلے کی ایک ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے۔

دونوں جانور سردی کے اس موسم میں ایک چولہے کے سامنے اس طرح بیٹھے ہیں جیسا کہ وہ اپنے پیروں پر گرمائش لے رہے ہوں۔

تاہم برابر میں بیٹھے ان جانوروں کو جس نے دیکھا اس کو پیار آگیا اور اس پر دلچسپ تبصرہ بھی کیا۔