انیل کپور کا صرف پیسوں کی خاطر فلم کرنے کا اعتراف

January 11, 2021

فلم انڈسٹری کے بڑے نام پیسوں سے زیادہ آج کل فلم کی کہانی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں کام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں لیکن بالی وڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے ایک وقت میں ایسا نہیں کیا تھا اور انہوں نے کچھ فلموں میں صرف پیسوں کی خاطر کام کیا۔

100 سے زائد فلموں میں اداکاری کرنے والے انیل کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کچھ فلموں میں کام صرف پیسوں کے لئے کیا جس میں ’انداز‘ اور’ ہیر رانجھا‘ شامل ہے اور اسکا کوئی افسوس نہیں۔ اگر قسمت بدلی اور دوبارہ برا وقت آیا تو میں اپنے اہلخانہ کی خاطر کچھ بھی کرنے کے لئے ذرا سا بھی نہیں سوچوں گا اور کچھ بھی کرلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں اور میری فیملی خوش قسمت ہے کہ برا وقت گزر گیا اور ماضی جیسے مشکل حالات اب نہیں ہیں۔

انیل کپور نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں نے کبھی بھی فلم انڈسٹری کو گھر کے علاوہ کسی اور چیز کے طور پر دیکھا۔ میں اسی میں اپنی آخری سانس لوں گا۔