پاکستان:ایک دن میں کورونا وائرس کے 32 مریض جاں بحق

January 11, 2021


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں تیزی کے بعد کمی دیکھنے میں آرہی ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 877 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 32 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار402 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 676 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 4 ہزار 293 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 34ہزار 524 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 71 لاکھ 22 ہزار 538 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 35 ہزار 246 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 286 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 58 ہزار 371مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 26 ہزار 338 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 699ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 45ہزار 508 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 272ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 61 ہزار 424ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 740 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 39 ہزار 242کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کُل 441 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 412مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 188 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 489 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کُل 235 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 880کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 101 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔