ملک میں ڈیجیٹل بینکنگ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

January 11, 2021


پاکستان کے پہلے فوری ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام راست کا اجرا کردیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ اس نظام سے سرکاری ادائیگیوں میں غیر ضروری تاخیر، مشکلات ختم ہوں گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل بینکنگ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، نئے نظام سے بینکوں، مالیاتی اداروں کو بھی فائدہ ہوگا۔

رضا باقر نے مزید کہا کہ راست کے نظام سے کرپشن کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔