اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں3 ماہ کی توسیع

January 12, 2021

وزارت داخلہ نے دارالحکومت اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی۔

وزرات داخلہ کے ذرائع کے مطابق توسیع کے بعد اسلام آباد میں تعینات 2500 اہلکار مزید 3 ماہ تک قیام کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔


وفاقی دارالحکومت میں رینجرز کی تعیناتی 2014ء میں سیکیورٹی وجوہات کے باعث کی گئی تھی۔

اسلام آباد میں رینجرز پولیس کے ساتھ شہر کی سیکیورٹی خدمات انجام دے رہی ہے۔