بابر اعوان کا فضل الرحمٰن کے پیز ا نہ کھلانے کے شکوے پر جواب

January 12, 2021

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابراعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) 100 دن کے اندر ہی اپنی موت آپ مرگیا۔

میڈیا سے گفتگو میں بابراعوان نے اپوزیشن اتحاد کو مشورہ دیا کہ اب وہ پارلیمان کی طرف دیکھیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان صاف طور پر کہہ چکے ہیں کہ گفتگو کا فورم پارلیمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہہ رہے تھے ہمارے رابطے ہیں کل ڈی جی آئی ایس پی آر نے صاف کہہ دیا کہ ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے۔


وزیر اعظم عمران خان کے مشیر نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام آئینی اداروں فوج، عدلیہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

صحافی نے بابراعوان سے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے کل پیزا نہ کھلانے کا شکوہ کیا، اس پر آپ کیا کہیں گے؟

اس پر مشیر برائے پارلیمانی امور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے غلطی ہوگئی ہے وہ پیزا کی جگہ حلوہ کہنا چاہ رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف معاملہ ایوان میں حل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔