ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

January 13, 2021

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ گلگت بلتستان کے کئی مقامات پر برف باری کا سلسلہ تھم گیا۔

پہاڑوں کے خوبصورت مناظر توجہ کا مرکز بن گئے۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 اعشاریہ 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں سردی کی لہر مزید 5 سے 6 دن جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اضافہ 17 جنوری سے ہوگا۔